اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے موثر تعاون سے القاعدہ کی برائی کی طاقتوں کو شکست سے دوچار کر دیا گیا اور اب دونوں ملکوں کو جنوبی ایشیاءمیں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے تعاون کو جاری رکھنا چاہئے۔ گزشتہ روز کارنیجی میلن یونیورسٹی …
امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کاکارنیجی میلن یونیورسٹی پیٹز برگ میں عوامی مذاکرے کے دوران اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے موثر تعاون سے القاعدہ کی برائی کی طاقتوں کو شکست سے دوچار کر دیا گیا اور اب دونوں ملکوں کو جنوبی ایشیاءمیں امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے تعاون کو جاری رکھنا چاہئے۔ گزشتہ روز کارنیجی میلن یونیورسٹی پیٹز برگ میں عوامی مذاکرے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک۔امریکہ موثر تعاون سے القاعدہ کی برائی کی طاقتوں کو شکست فاش دی گئی۔ پاک۔امریکہ مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی دوستی اور تعلیم، صحت، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت سب سے بڑھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی طویل تاریخ ہے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ دونوں ملکوں کو خطہ بالخصوص افغانستان میں امن و استحکام کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔








