امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کے اعزاز میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کا ظہرانہ

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کے اعزاز میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کا ظہرانہ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھل رہے ہیں،معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری روابط سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے،اعزاز احمد چوہدری واشنگٹن ۔ 30 مارچ (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کے اعزاز میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل نے ظہرانہ دیا۔ امریکہ پاکستان …

امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کے اعزاز میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل کا ظہرانہ،پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھل رہے ہیں،معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری روابط سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے،اعزاز احمد چوہدری

واشنگٹن ۔ 30 مارچ (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کے اعزاز میں امریکہ پاکستان بزنس کونسل نے ظہرانہ دیا۔ امریکہ پاکستان بزنس کونسل کے صدر ایس پرانزہ جیلالین اور بزنس کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر محمود خان نے پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھالنے اور ظہرانے میں شرکت پر اعزاز احمد چوہدری کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی اور اقتصادی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید قریبی معاشی تجارتی اور سرمایہ کاری روابط سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک انتہائی اہم منصوبہ ہے اور اس میں نہ صرف پاکستان اور امریکہ بلکہ پورے خطے کے لئے مساوی مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اس موقع پر اعزاز احمد چوہدری کو امریکہ پاکستان بزنس کونسل کی اعزازی رکنیت بھی دی گئی۔

Leave a Reply