امریکہ کی نارتھ ایسٹرن ایلی نوائس یونیورسٹی کے طالب علموں کے وفد کا بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) یونیورسٹی آ ف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) لاہور اور نارتھ ایسٹرن ایلی نوائس یونیورسٹی، شکاگو کے مابین مطالعاتی تبادلے کے پروگرام کے تحت نارتھ ایسٹرن ایلی نوائس یونیورسٹی سے طالب علموں کے ایک وفد نے بدھ کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ چیئرپرسن سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ نارتھ ایسٹرن ایلی نوائس یونیورسٹی پروفیسر جیڈ سٹانلے وفد …

اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) یونیورسٹی آ ف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) لاہور اور نارتھ ایسٹرن ایلی نوائس یونیورسٹی، شکاگو کے مابین مطالعاتی تبادلے کے پروگرام کے تحت نارتھ ایسٹرن ایلی نوائس یونیورسٹی سے طالب علموں کے ایک وفد نے بدھ کو بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا۔ چیئرپرسن سوشل ورک ڈیپارٹمنٹ نارتھ ایسٹرن ایلی نوائس یونیورسٹی پروفیسر جیڈ سٹانلے وفد کی سربراہی کررہے تھے۔ نسلی، جغرافیائی تحقیق اور خواتین کی بااختیاری، بچوں کے حقوق، نوجوانوں کی ترقی اور منشیات کے استعمال سے متعلق مطالعہ کرنے کیلئے سماجی علوم سے تعلق رکھنے والے طالب علموں نے پاکستان کے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کا دورہ کیا۔ بی آئی ایس پی دورے کا مقصد ادارے کے نظام اور کام کی نوعیت کو سمجھنا تھا جس نے آبادی کے غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔

Leave a Reply