واشنگٹن ۔ 13 اگست (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اہم ترین تعلقات میں سے ہیں اور توقع ہے کہ دونوں ممالک کے مابین طویل عرصہ سے جاری شراکت داری آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے یہ بات 96 پاکستانی طلباءوطالبات کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو کہ پاکستان …
امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اہم ترین تعلقات میں سے ہے ، اعزاز احمد چوہدری

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 13 اگست (اے پی پی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات اہم ترین تعلقات میں سے ہیں اور توقع ہے کہ دونوں ممالک کے مابین طویل عرصہ سے جاری شراکت داری آنے والے برسوں میں مزید مضبوط ہوگی۔ انہوں نے یہ بات 96 پاکستانی طلباءوطالبات کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جو کہ پاکستان کےلئے امریکہ کے گلوبل انڈر گریجوایٹ ایکسچینج پروگرام کے تحت اسی ہفتے واشنگٹن پہنچا تھا۔ یہ پروگرام 2010ءمیں شروع کیا گیاتھا اور یہ پروگرام امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف ایجوکیشنل اینڈکلچرل افیئرز کے ماتحت کام کرتا ہے۔








