امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر کی پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری سے ملاقات ،

واشنگٹن ۔07 مئی (اے پی پی) امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل میک ماسٹر نے پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری سے ملاقات کے دوران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر کا اپریل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسناد پیش کرنے کے بعد کابینہ کی سطح کا یہ پہلا رابطہ ہے۔ ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل میک ماسٹر کے …

واشنگٹن ۔07 مئی (اے پی پی) امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل میک ماسٹر نے پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری سے ملاقات کے دوران دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔ امریکہ میں پاکستانی سفیر کا اپریل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسناد پیش کرنے کے بعد کابینہ کی سطح کا یہ پہلا رابطہ ہے۔ ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل میک ماسٹر کے حالیہ دورہ پاکستان کے تناظر میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغانستان میں امن اور وسیع تر علاقائی استحکام کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے پائیدار اور خوشحال خطہ کیلئے تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a Reply