واشنگٹن ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کیلئے چھان بین شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کے خلاف 2020ءکی دوسری مدت صدارت کے انتخاب کی دوڑ میں غیر ملکی حکومتوں سے مدد کے حصول کی کوشش کرنے کے الزام کی چھان بین کا …
امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کے لیے چھان بین شروع کرنے کا اعلان

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیمو کریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کیلئے چھان بین شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کے خلاف 2020ءکی دوسری مدت صدارت کے انتخاب کی دوڑ میں غیر ملکی حکومتوں سے مدد کے حصول کی کوشش کرنے کے الزام کی چھان بین کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ پلوسی نے اس بات کا اعلان ایوان نمائندگان کے ڈیمو کریٹ پارٹی کے قائدین سے ملاقات کے بعد کیا۔ سپیکر کی طرف سے یہ اعلان ایسے موقع پر کیا گیا ہے کہ جب منگل کو صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی کے حق میں ڈیمو کریٹ قانون سازوں کی تعداد میں کافی اضافہ دیکھا گیا تھا۔ صدر ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زلینسکی پر زور دیا ہے کہ وہ سابق نائب صدر جو بائیڈن اور ڈیمو کریٹک پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار کے خلاف تفتیش کریں کہ ان کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو یوکرین کی گیس کمپنی میں بڑی تنخواہ والی ملازمت دی گئی ہے۔ جوبائیڈن ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کے طور پر سرفہرست رہے ہیں جو کہ 2020ء کے انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ مدمقابل ہو سکتے ہیں۔ سپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اب تک کئے گئے اقدامات سے وہ آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اور اب لازم ہے کہ صدر کا احتساب کیا جائے۔








