اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرتا رہے گا۔امریکی افواج نے افغانستان میں اپنے افغان ہم منصبوں کیساتھ مل کر پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروہوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے بدھ …
امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری سے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کرتا رہے گا۔امریکی افواج نے افغانستان میں اپنے افغان ہم منصبوں کیساتھ مل کر پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروہوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے بدھ کو یہاں سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری سے ملاقات کے دوران کہیں۔امریکی سفیر نے پاکستان بھر میں ہونے والے حالیہ ہولناک دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور ان حملوں میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار ِتعزیت کیا۔








