امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جاپانی وزیراعظم شینزو آبے کے درمیان رابطہ

واشنگٹن۔ 31 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شینزو آبے سے بات چیت میں شمالی کوریا کی جانب سے لاحق خطرات کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماوں نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کی وجہ سے بڑھتے خطرات پر تشویش ظاہر کی۔ وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گہا ہے کہ شمالی کوریا کے …

واشنگٹن۔ 31 جولائی (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شینزو آبے سے بات چیت میں شمالی کوریا کی جانب سے لاحق خطرات کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماوں نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کی وجہ سے بڑھتے خطرات پر تشویش ظاہر کی۔ وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گہا ہے کہ شمالی کوریا کے بین البراعظمی میزائل تجربے کے تناظر میں دونوں ممالک نے جاپان اور امریکا کی سلامتی کو لاحق خطرات پر بات کی۔ صدر ٹرمپ نے جاپان کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا پر سفارتی دباو میں اضافہ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں دیگر ممالک کو بھی ساتھ ملایا جائے گا۔

Leave a Reply