امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کی جزوی بحالی بارے سپریم کورٹ کے فیصلے کو اپنی کامیابی قرار دے د یا

واشنگٹن۔ 28 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے سفری پابندیوں کی جزوی طور پر بحالی کے فیصلے کو اپنی کامیابی قرار دیا منگل کو فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق مریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ عدالت کا فیصلہ عارضی طور پر امریکہ میں 6 شدت پسند مسلمان ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کے عملی ہونے کا …

واشنگٹن۔ 28 جون (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے سفری پابندیوں کی جزوی طور پر بحالی کے فیصلے کو اپنی کامیابی قرار دیا منگل کو فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق مریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ عدالت کا فیصلہ عارضی طور پر امریکہ میں 6 شدت پسند مسلمان ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کے عملی ہونے کا باعث بنے گا۔واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے صدرٹرمپ کے مسلمان ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کے حکم نامے کے خلاف مقامی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پابندی کا فیصلہ جزوی طور پر بحال کردیا جس کے بعد 6 مسلم ممالک سے مخصوص افراد کا امریکا میں داخلہ بند ہوجائے گا۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ ان غیر ملکیوں پر لاگو نہیں ہوگا جن کا کسی بھی امریکی شخص یا ادارے سے تعلق ہے یعنی وہ افراد جن کا امریکا میں کسی فرد یا ادارے سے تعلق ہے وہ امریکا جانے کے اہل ہوں گے تاہم دیگر غیر ملکیوں کو اس حکم نامے پر عمل کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply