واشنگٹن ۔ 27 فروری (اے پی پی) امریکا کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں تاکہ تجارتی کشیدگی کا خاتمہ ہو جس نے عالمی اقتصادی شرح نمو کو سست اور منڈیوں کو متاثر کررکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چین کے نائب وزیراعظم لیوہی اور امریکی نمائندہ برائے تجارت رابرٹ لٹزر …
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے خاتمے کےلئے رواں ہفتے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے پر دستخط کا عندیہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 27 فروری (اے پی پی) امریکا کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے پر دستخط کرسکتے ہیں تاکہ تجارتی کشیدگی کا خاتمہ ہو جس نے عالمی اقتصادی شرح نمو کو سست اور منڈیوں کو متاثر کررکھا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چین کے نائب وزیراعظم لیوہی اور امریکی نمائندہ برائے تجارت رابرٹ لٹزر سے وائٹ ہاﺅس میں گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی عمل میں ٹھوس پیش رفت ہوئی ہے اور وہ 200 ارب ڈالر کی چینی درآمدات پر محصول کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کا عمل مﺅخر کردیں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر اضافی محصول عائد کرنے کا عمل 90روز کے لیے مﺅخر کردیا تھا جسے بعد میں یکم مارچ تک بڑھا دیا گیا ہے۔








