امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ 737 میکس جہازوں کے حادثات میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 50 ملین ڈالر معاوضہ ادا کرے گی

واشنگٹن۔ 18 جولائی (اے پی پی)امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ 737 میکس جہازوں کے 2 حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کو 50 ملین ڈالر معاوضہ ادا کرے گی، گزشتہ سال اکتوبر اور رواں سال مارچ میں ہونے والے اسی جہاز کے حادثوں میں 346 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ بوئنگ فضائی کمپنی کے طیارہ حادثے کے متاثرہ خاندانوں کے معاوضوں کی ادائیگی کے متعلق امور کے ماہر کین فین برگ کہا ہے کہ کمپنی کے 737 میکس جہاز کے 2 حادثوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں کی مالی امداد کے لئے قائم کئے گئے 100ملین ڈالر کے فنڈ کا نصف ان خاندانوں کو ادا کیا جائے گا۔