امریکی ناظم الامور سفیر جان پال جونز کا”دی گڈ فار یوتھ۔ گڈ فار پاکستان” کے عنوان سے منعقد میلے کے شرکاءسے خطاب

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) امریکی ناظم الامور سفیر جان پال جونز نے کہا کہ معیاری تعلیم کے تکمیل کے عمل میں امریکہ پاکستان کا شراکت دار ہے۔ آج کی معیشت میں ملازمت کے لئے مطلوبہ تربیت اور صنفی مساوات، یہ ترجیحات دونوں ممالک کے درمیان یکساں ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں ملک بھر سے آئے ہوئے لگ بھگ 200 طالبعلموں اور نوجوان ماہرین نے …

اسلام آباد ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) امریکی ناظم الامور سفیر جان پال جونز نے کہا کہ معیاری تعلیم کے تکمیل کے عمل میں امریکہ پاکستان کا شراکت دار ہے۔ آج کی معیشت میں ملازمت کے لئے مطلوبہ تربیت اور صنفی مساوات، یہ ترجیحات دونوں ممالک کے درمیان یکساں ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں ملک بھر سے آئے ہوئے لگ بھگ 200 طالبعلموں اور نوجوان ماہرین نے 4 اکتوبر کو امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ) پاکستان کے تعاون سے "دی گ±ڈ فار یوتھ۔گ±ڈ فار پاکستان” کے عنوان سے منعقد ہونے والے میلے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میلے میں پاکستان کی آئندہ نسل کے کئی زہین ترین ارکان نے ملک کے مستقبل سے متعلق خیالات کا تبادلہ کیا اور ملک کے مستقبل کی تشکیل میں اپنے کردار کاجائزہ لیا۔ میلے کی اختتامی تقریب میں امریکی مشن پاکستان کے ناظم الامور سفیر جان پال جونز نے میں پاکستانی نوجوانوں کی مثالی سماجی قیادت کو سراہا۔اختتامی تقریب کے موقع پر سفیر جونز نے متعدد شرکاءکو پاکستانی معاشرہ میں سرگرم کردار ادا کرنے اور میلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرانعامات دیئے۔