امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں اضافہ

کراچی ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا تاہم یورو کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں بالترتیب 15 پیسے، 4 پیسے، 4 پیسے اور 62 پیسے کا اضافہ ہوگیا تاہم یورو کی قدر 63 …

کراچی ۔ 31 مارچ (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں تیزی کا رجحان رہا تاہم یورو کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم اور برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں بالترتیب 15 پیسے، 4 پیسے، 4 پیسے اور 62 پیسے کا اضافہ ہوگیا تاہم یورو کی قدر 63 پیسے کی کمی رونماءہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.75 روپے سے بڑھ کر 105.90 روپے اور قیمت خرید 103.24 روپے سے بڑھ کر 103.39 روپے ہوگئی۔

Leave a Reply