امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ میں ایک فیصد اضافہ

نیویارک ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) امریکی فوریکس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ جاپانی ین کے مقابلے میں بدھ کی رات کو0.25 فیصد گرنےکے بعد جمعرات کو 0.1 فیصد بڑھ گئی۔ٹوکیو فوریکس میں ڈالر انڈکس ڈی ایکس وائے93.543 پر رہا جو کہ 22 نومبر کے بعد بلند ترین شرح ہے،یورو …

نیویارک ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) امریکی فوریکس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ جاپانی ین کے مقابلے میں بدھ کی رات کو0.25 فیصد گرنےکے بعد جمعرات کو 0.1 فیصد بڑھ گئی۔ٹوکیو فوریکس میں ڈالر انڈکس ڈی ایکس وائے93.543 پر رہا جو کہ 22 نومبر کے بعد بلند ترین شرح ہے،یورو استحکام کےساتھ 1.1803 ڈالر رہا جبکہ کینیڈین ڈالر کی شرح تبادلہ 0.9895 ڈالر اور آسٹریلین ڈالر کی 0.7548 ڈالر رہی۔نیوزی لینڈ ڈالر شرح تبادلہ میں تین فیصد کمی کے ساتھ 0.6859 ڈالر اور پاﺅنڈ سٹرلنگ ایک فیصد کی کمی کے ساتھ 1.3383 ڈالر میں تبدیل ہوا۔ورچوئل کرنسی بٹ کام کی شرح تبادلہ بٹسٹامپ ایکس چینج میں ریکارڈ 14,095ڈالر پر جا کر جمعرات کو 13,590.01ڈالر فی بٹ کام رہی۔

Leave a Reply