امید ہے پاکستان میں جلد کھیلوں کے دیگر بین الاقوامی مقابلے بھی ہوں، صدر مملکت ممنون حسین

امید ہے پاکستان میں جلد کھیلوں کے دیگر بین الاقوامی مقابلے بھی ہوں، صدر مملکت ممنون حسین ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ، چیئرمین پی ایس ایل ، پشاور زلمی کو مبارکباد دی اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کھیل صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں، سوچنے کے عمل میں وسعت پیدا کرتے ہیں اور معاشرے میں صبر و ڈسپلن …

امید ہے پاکستان میں جلد کھیلوں کے دیگر بین الاقوامی مقابلے بھی ہوں، صدر مملکت ممنون حسین ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ، چیئرمین پی ایس ایل ، پشاور زلمی کو مبارکباد دی

اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کھیل صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہیں، سوچنے کے عمل میں وسعت پیدا کرتے ہیں اور معاشرے میں صبر و ڈسپلن کی اقدار کو پروان چڑھاتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوں کے صحت مندکلچر کی حوصلہ افزائی کےلئے پرعزم ہے اور پاکستان سپرلیگ کے فائنل میچ کا کامیاب انعقاد اس طرف ایک قدم ہے۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں جلد کرکٹ ہی نہیں بلکہ کھیلوں کے دیگر بین الاقوامی مقابلے بھی ہوں۔ صدر مملکت نے پی ایس ایل فائنل لاہور میںکامیابی سے کرانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے دوران لوگوں کا جوش و جذبہ دہشت گردی اور انتہاءپسندی کے خلاف قوم کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

Leave a Reply