امیرقطرعرب ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار

دوحہ ۔ 22 جولائی (اے پی پی) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد ال ثانی نے کہا ہے کہ وہ چار عرب ممالک کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بحران شروع ہونے کے بعد عوامی سطح پر اپنے پہلے خطاب میں شیخ تمیم بن حماد ال ثانی کا کہنا تھا کہ کسی بھی حل کو قطر کی …

دوحہ ۔ 22 جولائی (اے پی پی) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد ال ثانی نے کہا ہے کہ وہ چار عرب ممالک کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ بحران شروع ہونے کے بعد عوامی سطح پر اپنے پہلے خطاب میں شیخ تمیم بن حماد ال ثانی کا کہنا تھا کہ کسی بھی حل کو قطر کی خود مختاری کا احترام کرنا ہوگا۔ٹی وی پر اپنے خطاب میں قطر کے امیر نے ملک کے خلاف الزامات لگانے کی مہم کی سختی سے مزمت کی اور قطری عوام جذبہ برداشت کو سراہا ۔

Leave a Reply