لاہور۔25جولائی(اے پی پی ) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 135میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، انہوں نے سٹی سکول راوی کیمپس جوہر ٹاﺅن میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید علی ظفر نے کہا کہ عام انتخابات 2018ءتاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں جنہیں نگران حکومت نے شفاف …
نگران وفاقی وزیر اطلاعات سید علی ظفر کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔25جولائی(اے پی پی ) نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے حلقہ این اے 135میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، انہوں نے سٹی سکول راوی کیمپس جوہر ٹاﺅن میں قائم پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید علی ظفر نے کہا کہ عام انتخابات 2018ءتاریخ کے اہم ترین انتخابات ہیں جنہیں نگران حکومت نے شفاف بنانے کا اپنا وعدہ پورا کیا جس کا ثبوت یہ ہے کہ ملک بھر میں آزادانہ ماحول میں انتخابات ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت ےہی کام کرسکتی ہے، آگے فیصلہ عوام کا ہوتا ہے کہ انہوں نے کس پارٹی کو اقتدار میں لانا ہے۔ سید علی ظفر نے کہا کہ نگران سیٹ اپ جب بنا تو یہ قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہوں گے، انٹرنیشنل میڈیا بھی تاخیر کی باتیں کر رہا تھا اور ہر طرف پراپیگنڈہ جاری تھا تاہم پاکستانی میڈیا نے اپنا مثبت کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے شکر گزار ہیں جس نے ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے اہم کردار ادا کیا، انتخابات سے پاکستان کی ترقی جڑی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں ووٹرز کی تعداد 105ملین سے زیادہ ہے، اس کے باوجود پولنگ کے موقع پر بہتر انتظامات نظر آرہے ہیں اور لوگ امن و امان کے ماحول میں ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گزشتہ انتخابات سے اس دفعہ ٹرن آﺅٹ بہتر رہے گا۔ سید علی ظفر نے کہا کہ امید ہے کہ ہارنے والی پارٹی جیتنے والی پارٹی کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ اسے مبارک باد دے گی ےہی جمہوریت کا اصول ہے۔ صحافیوں کی پولنگ اسٹیشنز میں داخلے کی اجازت کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔








