انسانی حقوق بالخصوص خواتین،بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات کیے جارہے ہیں،وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق بالخصوص خواتین،بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں۔اتوار کوانسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان 1948میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ پر دستخط کیے تھے،پاکستان کی پہلی قانون …

اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق بالخصوص خواتین،بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں۔اتوار کوانسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان 1948میں انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ پر دستخط کیے تھے،پاکستان کی پہلی قانون ساز اسمبلی کی رکن بیگم شائستہ اکرام اللّٰہ نے اقوام متحدہ میں مندوب کی حیثیت سے پاکستان کی نمائندگی کی۔انہوں نے عالمی اعلامیہ برائے انسانی حقوق میں پاکستان کے صنفی مساوات سے متعلق عزم کا اعادہ کیا تھا جس پر ہم آج بھی عمل پیرا ہیں،انسانی حقوق کونسل کے بانی رکن کی حیثیت سے پاکستان نے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے بہت کام کیا۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے سنہری الفاظ "ہم ایک ریاست کے برابر شہری ہیں

مزید خبریں