انسانی حقوق کے ماہرین کو 2018ءمیں برسلز میں ہونے والے یورپی یونین پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر مسئلہ کشمیر پر بحث کرنی چاہیئے‘ سجاد کریم اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) یورپی یونین کی جنوبی ایشیا کیلئے بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے مانیٹرنگ گروپ کے چیئرمین سجاد کریم نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے ماہرین کو 2018ءمیں برسلز میں ہونے والے یورپی یونین پارلیمنٹ کے اجلاس …
انسانی حقوق کے ماہرین کو 2018ءمیں برسلز میں ہونے والے یورپی یونین پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر مسئلہ کشمیر پر بحث کرنی چاہیئے‘ سجاد کریم
مزید خبریں
انسانی حقوق کے ماہرین کو 2018ءمیں برسلز میں ہونے والے یورپی یونین پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر مسئلہ کشمیر پر بحث کرنی چاہیئے‘ سجاد کریم
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) یورپی یونین کی جنوبی ایشیا کیلئے بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے مانیٹرنگ گروپ کے چیئرمین سجاد کریم نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے ماہرین کو 2018ءمیں برسلز میں ہونے والے یورپی یونین پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر مسئلہ کشمیر پر بحث کرنی چاہیئے۔ برسلز سے جاری ہونے والے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر کریم سجاد جو یورپی یونین کی جنوبی ایشیا کیلئے بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے مانیٹرنگ گروپ کے چیئرمین بھی ہیں انسانی حقوق کے بارے میں یورپی پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی کے رابطہ کار کو لکھے گئے کئی خطوط میں کہا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو آئندہ برسوں میں بحث کیلئے اپنے ایجنڈے میں شامل کریں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سال 2008ءکے بعد انسانی حقوق کی کمیٹی میں بحث نہیں کی گئی‘ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل سے تمام کو فائدہ ہوگا۔ ڈاکٹر سجاد کریم نے کہا کہ ان کی طرف سے یورپی پارلیمنٹ میں اپنے ساتھیوں کو بھیجے گئے خطوط ایسے ہیں جو کمیٹی کے 2018ءکے ایجنڈے میں شامل ائٹمز پر فیصلہ سازی کے دوران ان کے فیصلوں پر اثرانداز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہوگا کہ مقبوضہ کشمیر اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ 10سال سے کوئی بحث نہیں کی گئی اور اب اس وقت سے لیکر اب تک صورتحال انتہائی گمبھیر ہو چکی ہے‘ یہ وقت ہے کہ اس مسئلے کو حل کیا جائے۔








