انسانی حقوق کے وزیر سینیٹر کامران مائیکل کا ویلینوس (لیتھوانیا) میں کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) انسانی حقوق کے وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ریاست ہونے کے ناطے خواتین کی حیثیت ، ذات، رنگ و نسل و زبان سے قطع نظر ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے اور پاکستان نے خواتین سے متعلقہ تمام علاقائی اور بین الا قوامی وعدوں پر ہمیشہ مثبت رد عمل کااظہار کیا ہے …

اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) انسانی حقوق کے وزیر سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ریاست ہونے کے ناطے خواتین کی حیثیت ، ذات، رنگ و نسل و زبان سے قطع نظر ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے پر عزم ہے اور پاکستان نے خواتین سے متعلقہ تمام علاقائی اور بین الا قوامی وعدوں پر ہمیشہ مثبت رد عمل کااظہار کیا ہے اور پاکستان خواتین کے تحفظ ان کی نگہداشت ، عزت اور صنفی برابری کو یقینی بنانے کے جوش و جذبہ اور پوری خلوص نیت سے کام کر ر ہا ہے ۔ جمعرات کو یہاں موصولہ پیغام کے مطابق انہوں نے یہ بات ویلینوس (لیتھوانیا) میں خواتین کی با اختیاری اور حیثیت بارے ایشیاءو یورپ وبین الا قوامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر برائے انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا کہ حکومت پاکستان کو خواتین کے حقوق کے تحفظ کی ضرورت و اہمیت کا مکمل طور پر ادراک ہے اور اس نے خواتین کو اقتصادی سیاسی سماجی اور قانونی طور پر با اختیار بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ وزیر برائے انسانی حقوق نے کانفرنس کے تمام شرکاءکو ملک بھر میں خواتین کے حقوق کے تحفظ سمیت ان کی معاشرہ میں حیثیت اور با اختیاری کے لئے ان تمام کوششو ں اور اقدمات کے بارے میں بتایا جو کہ حکومت پاکستان اور وزارت انسانی حقوق نے اس ضمن میں کئے ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply