انسداد دہشت گردی عدالت، شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 24 جون تک ملتوی

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی جلا ئوگھیرا ئوکے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت24 جون تک ملتوی کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی

لاہور۔16جون (اے پی پی):لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9مئی جلا ئوگھیرا ئوکے دو مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت24 جون تک ملتوی کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی،شاہ محمود قریشی کے وکیل دلائل کیلئے پیش نہ ہوئے جبکہ معاون وکیل نے تیاری کیلئے مہلت کی استدعا کی

عدالت نے درخواستوں پر مزید سماعت24 جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی پر پراسکیوشن سے مقدمات کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا،شاہ محمود قریشی نے مغل پورہ اور جناح ہائوس کے قریب پولیس کی گاڑیاں نذرِ آتش کرنے سے متعلق درج مقدمات میں جیل سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔عدالت کو بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے پانچ دیگر مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔