راولپنڈی پولیس نے 3 منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ساڑھے 4 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی
راولپنڈی، 3 منشیات فروش گرفتار ،ساڑھے 4 کلو گرام چرس برآمد

مزید خبریں
راولپنڈی۔16جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے 3 منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ساڑھے 4 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ترجمان کے مطابق ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 کلو گرام چرس برآمد کی۔ اسی طرح بنی پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر 1 کلو 516 گرام چرس جبکہ گنج منڈی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1 کلو 60 گرام چرس برآمد کی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔







