انقرہ میں پاک۔ترک اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ کے اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاک۔ترک اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ (ایچ ایل ایم ڈی جی) کا اجلاس بدھ کو انقرہ میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی چیف آف ٹرکش جنرل سٹاف جنرل امت دندار نے ترک وفد جبکہ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ اجلاس کے دوران دونوں وفود نے فوجی تربیتی تعلیم، دفاعی صنعتی تعاون، علاقائی سلامتی اور دہشت گردی …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) پاک۔ترک اعلیٰ سطحی ملٹری ڈائیلاگ گروپ (ایچ ایل ایم ڈی جی) کا اجلاس بدھ کو انقرہ میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی چیف آف ٹرکش جنرل سٹاف جنرل امت دندار نے ترک وفد جبکہ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ اجلاس کے دوران دونوں وفود نے فوجی تربیتی تعلیم، دفاعی صنعتی تعاون، علاقائی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ، بالخصوص افغانستان اور مشرق وسطی کی صورتحال کے حوالہ سے تمام پہلوﺅںکو زیر بحث لایا۔ اجلاس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن نے ترکی کے مسلح افواج کے سربراہ جنرل ہولوسی آکار سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران علاقائی و بین الاقوامی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن نے ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع ،انڈر سیکرٹری برائے دفاعی صنعت سے بھی ملاقات کی اور دفاعی صنعتی فرم کے علاوہ قونیا اور استنبول میں معروف ثقافتی مقامات کا دورہ کیا۔ فریقین نے دفاع اور سلامتی سے متعلق شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ایچ ایل ایم ڈی جی کا اگلا اجلاس رواں سال پاکستان میں منعقد ہو گا۔