انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں اضافے کا رحجان

کراچی ۔ 3 مئی (اے پی پی) انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں اضافے کا رحجان دیکھا گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.80 روپے سے بڑھ کر104.82 روپے اور قیمت فروخت104.85 روپے سے بڑھ کر104.87 روپے پر جاپہنچی تاہم 10 پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 105.90 روپے سے کم ہو کر 105.80 روپے اور قیمت فروخت106.10 روپے سے کم ہوکر106 روپے پر آگئی۔