انٹرنیشنل فیڈریشن آف فائراینڈ ریسکیو کی 25 ویں کانفرنس 18 نومبر کو ریاض میں منعقد ہو گی

ریاض۔14نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام انٹرنیشنل فیڈریشن آف فائراینڈ ریسکیو کی 25 ویں کانفرنس 18 نومبر کو ریاض میں شروع ہو گی۔عاجل نیوز کے مطابق کانفرنس کا مقصد فیڈریشن کے فیصلوں پر شرکا کے ساتھ تبادلہ خیال اورضوابط کی منظوری ہے۔ کانفرنس میں فیڈریشن کے مستقبل کے منصوبوں پر بھی بحث اور رکن ممالک کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔ سعودی محکمہ …

ریاض۔14نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے زیر اہتمام انٹرنیشنل فیڈریشن آف فائراینڈ ریسکیو کی 25 ویں کانفرنس 18 نومبر کو ریاض میں شروع ہو گی۔عاجل نیوز کے مطابق کانفرنس کا مقصد فیڈریشن کے فیصلوں پر شرکا کے ساتھ تبادلہ خیال اورضوابط کی منظوری ہے۔

کانفرنس میں فیڈریشن کے مستقبل کے منصوبوں پر بھی بحث اور رکن ممالک کے تجربات سے استفادہ کیا جائے گا۔ سعودی محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل محمد الحمادی نے بتایا کہ انٹرنیشنل کانفرنس میں 24 ممالک شریک ہوں گے،عالمی ماہرین اور اس شعبے کے ذمہ داران کانفرنس میں شرکت کرکے اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے ۔ کانفرنس 20 نومبر کو ختم ہو گی، اس میں فائرفائٹنگ سے متعلق معروف کمپنیاں بھی اپنے سٹالز لگا ئیں گی۔