انٹر یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کواٹر فائنل رائونڈ مکمل

اوپن بیڈ منٹن

پشاور۔04جنوری (اے پی پی)پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں جاری آّل پاکستان انٹر یونیورسٹی ویمن یونیورسٹی بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پنجاب یونیورسٹی نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور کو دو صفر ، یونیورسٹی آف لاہور نے لمز لاہور کو دو صفر ،یونیورسٹی آف سنٹر پنجاب نے لاہور کالج فار ویمن کو دوصفر سے ہرایا ، اقراءیونیورسٹی کراچی نے بہاﺅالدین یونیورسٹی ملتان کو دو صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ ا س سے قبل نیشنل یونیورسٹی آف فیصل آباد نے بی یوآئی یونیورسٹی کو شکست دی ، شہید بے نظیر یونیورسٹی نے ایرڈ راولپنڈی کو دو صفر سے ہرایا ، یونیورسٹی آف پشاور نے پونچھ یونیورسٹی آزاد جموں کشمیر کو دو صفر سے شکست دی ، لمز لاہور یونیورسٹی نے میر پور یونیورسٹی کو دو صفر سے ہرایا ، جی سی فیصل آباد نے آئی بی اے سکھر ،اے جے کے نے ویمن یونیورسٹی مردان کو دو صفر ، آئی بی اے کراچی نے سندھ جام شورو کو شکست دی ، یو سی پی لاہور نے بنوں یونیورسٹی ، ایس بی کے کوئٹہ نے اے جے کی یونیورسٹی کو دو صفر سے شکست دی ، یو ایم ٹی لاہور نے خیر پور یونیورسٹی کو دو صفر جبکہ بہاﺅالدین ملتان نے بحریہ یونیورسٹی اسلام آبادکو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔