اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے 20 ملین روپے عطیہ کی دوسری قسط جاری کر دی ہے۔ آئی ایم سی نے ڈیم فنڈ میں 100 ملین روپے عطیہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ رقم پانچ سال میں فراہم کی جائے گی۔ آئی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر …
انڈس موٹر کمپنی نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے 20 ملین روپے عطیہ کی دوسری قسط جاری کر دی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے 20 ملین روپے عطیہ کی دوسری قسط جاری کر دی ہے۔ آئی ایم سی نے ڈیم فنڈ میں 100 ملین روپے عطیہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ رقم پانچ سال میں فراہم کی جائے گی۔ آئی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا ہے کہ قبل ازیں بینک نے 20 ملین روپے کا عطیہ فراہم کیا تھا اور اپنے وعدے کی تکمیل کے تحت ڈیمز فنڈ عطیہ کی دوسری قسط کا 20 ملین روپے کا چیک وزیراعظم عمران خان کے حوالے کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر کیلئے بھی کمپنی نے 75 ملین روپے کا عطیہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں چیک وزیراعظم کے حوالے کر دیئے گئے ہیں اور کمپنی مستقبل میں بھی اپنی سماجی ذمہ داریوں کے تحت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔








