ٹرینیڈاڈ۔20دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 75 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی، انگلینڈ کے تاریخ ساز 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 15.3 اوورز میں 192 رنز پر آئوٹ ہوگئی، فل سالٹ کو 57 بالوں پر 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ برائن لارا سٹیڈیم …
انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں 75 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی، فل سالٹ کی شاندار سنچری

مزید خبریں
ٹرینیڈاڈ۔20دسمبر (اے پی پی):انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو چوتھے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 75 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی، انگلینڈ کے تاریخ ساز 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 15.3 اوورز میں 192 رنز پر آئوٹ ہوگئی، فل سالٹ کو 57 بالوں پر 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ برائن لارا سٹیڈیم ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاجو اس کیلئے مہنگا ثابت ہوا۔
مہمان انگلش ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنائے جو کسی بھی آئی سی سی فل ممبر ٹیم کا دوسرا بڑا ٹوٹل ہے، اوپننگ جوڑی فل سالٹ اور کپتان جوز بٹلر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز کی شراکت قائم کی، فل سالٹ نے سیریز میں مسلسل دوسری سنچری سکور کی، وہ 57 بالوں پر 119 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 10 چھکے اور 7 چوکے شامل ہیں، بٹلر 29 بالوں پر 55 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ لیام لیونگ سٹون نے 21 بالوں پر 54 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل ہیں۔
ویسٹ انڈین کی طرف سے عقیل حسین، جیسن ہولڈر اور آندرے رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کے 268 رنز کے بڑے ٹوٹل کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 15.3 اوورز میں 192 رنز پر آئوٹ ہوگئی، آندرے رسل نے 25 بالوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی، نیکولس پوران 39، شریفانے رودرفورڈ 36 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی طرف سے ریس ٹوپلے نے 37 رنز کے عوض 3 اہم وکٹیں حاصل کیں، سیم کرن اور ریحان احمد نے دو دو جبکہ معین علی، کرس ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ فل سالٹ کو شاندار سنچری سکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن معرکہ 22 دسمبر کو ہوگا۔








