راولپنڈی ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے آپریشن ردالفساد کے دوران اورکزئی ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 5دہشت گرد مارے گئے ‘فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی خیبر پختونخوا نے اورکزئی ایجنسی کے گاﺅں میرک …
اورکزئی ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے انتہائی مطلوب کمانڈر شاہ سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے‘ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی نے جام شہادت نوش کیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 22 مارچ (اے پی پی) پاک فوج کے آپریشن ردالفساد کے دوران اورکزئی ایجنسی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کے انتہائی مطلوب کمانڈر سمیت 5دہشت گرد مارے گئے ‘فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی خیبر پختونخوا نے اورکزئی ایجنسی کے گاﺅں میرک کلیاںمیں اطلاعات پرمبنی آپریشن کیا جس میں انتہائی مطلوب ٹی ٹی پی کمانڈر دران اور اس کے 4ساتھی مارے گئے ۔فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ شہید ہوگئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ٹی ٹی پی کمانڈر دران دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھا جسے افغانستان سے آج اورکزئی ایجنسی میں ہونے والے نوروز جلوس پر حملے اور ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کو ہدف بنانے کا ٹاسک دیکر بھجوایا گیا تھا ۔








