اونٹ دوڑ میں سلیمان اور خلود نے 8 کلومیٹر میں سونے کے تمغے جیت لیے

خرم شہزاد ریاض ۔20نومبر (اے پی پی):اسلامی یکجہتی گیمز2025 میں سعودی عرب کے العرد سلیمان اور خلود الشمری نے جمعرات کو منعقدہ 8 کلومیٹر اونٹ دوڑ کے مقابلوں میں بالترتیب مردوں اور خواتین کی کیٹیگری میں سونے کے تمغے اپنے نام کیے۔ یہ مقابلے الجنادریہ کیمل ریسنگ ارینا میں چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں ریاض 2025 کے تحت منعقد ہوئے۔مردوں کی دوڑ میں احمد الجہنی (سعودی عرب) نے چاندی کا تمغہ …

خرم شہزاد

ریاض ۔20نومبر (اے پی پی):اسلامی یکجہتی گیمز2025 میں سعودی عرب کے العرد سلیمان اور خلود الشمری نے جمعرات کو منعقدہ 8 کلومیٹر اونٹ دوڑ کے مقابلوں میں بالترتیب مردوں اور خواتین کی کیٹیگری میں سونے کے تمغے اپنے نام کیے۔ یہ مقابلے الجنادریہ کیمل ریسنگ ارینا میں چھٹے اسلامی یکجہتی کھیلوں ریاض 2025 کے تحت منعقد ہوئے۔مردوں کی دوڑ میں احمد الجہنی (سعودی عرب) نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ مطر المهیری (متحدہ عرب امارات) نے کانسی کا تمغہ جیتا۔خواتین کی دوڑ میں ہادیل الشریف (سعودی عرب) نے چاندی جبکہ فاطمہ العامری (متحدہ عرب امارات) نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔