اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر،یورو، پاﺅنڈ اور یوآن کی قدر میں کمی

کراچی ۔ 27 جون (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ بدھ کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر،یورو،برطانوی پاﺅنڈاور چینی یوآن کی قدر میں کمی جبکہ سعودی ریال، یواے ای درہم کی قدر میں استحکام رہا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں2پیسے کااضافہ …

کراچی ۔ 27 جون (اے پی پی) انٹربینک مارکیٹ بدھ کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر،یورو،برطانوی پاﺅنڈاور چینی یوآن کی قدر میں کمی جبکہ سعودی ریال، یواے ای درہم کی قدر میں استحکام رہا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں2پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید121.50روپے سے بڑھ کر121.52روپے اورقیمت فروخت121.60روپے سے بڑھ کر121.62روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں 20پیسے کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید124.00روپے سے گھٹ کر123.80روپے اور قیمت فروخت124.50روپے سے گھٹ کر124.30روپے ہوگئی۔