اوپن یونیورسٹی نے کانووکیشن کی رجسٹریشن کی تاریخ 15اکتوبر تک بڑھادی

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کانووکیشن 2025 کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔سمسٹر خزاں 2022سے سمسٹر خزاں 2024ء تک کے تمام فارغ التحصیل طلباء و طالبات شرکت کے اہل ہیں اور وہ 15 اکتوبر تک رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔معذور طلبہ کو رجسٹریشن فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز اور میڈلسٹس اپنے ہمراہ ایک مہمان …

اسلام آباد۔5اکتوبر (اے پی پی):علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کانووکیشن 2025 کی رجسٹریشن کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔سمسٹر خزاں 2022سے سمسٹر خزاں 2024ء تک کے تمام فارغ التحصیل طلباء و طالبات شرکت کے اہل ہیں اور وہ 15 اکتوبر تک رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔معذور طلبہ کو رجسٹریشن فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز اور میڈلسٹس اپنے ہمراہ ایک مہمان لاسکیں گے۔ رجسٹریشن کے لیے پورٹل convocation.aiou.edu.pk پر دستیاب ہے۔وہ طلبہ جنہوں نے درخواستیں جمع کرا دی ہیں مگر تاحال فیس جمع نہیں کرائی ،انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر فیس جمع کرا کے اپنی نشست یقینی بنالیں۔