اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گھریلو¾ کمرشل اور صنعتی شعبوں کیلئے نظرثانی شدہ گیس کی قیمت ِ فروخت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو کہ یکم ستمبر سے نافذ العمل ہو گا۔ اوگرا کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 0.5hm3تک گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 121 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ماہانہ، 1hm3 …
اوگرا نے گھریلو، کمرشل اور صنعتی شعبوں کیلئے نظرثانی شدہ گیس کی قیمت ِ فروخت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گھریلو¾ کمرشل اور صنعتی شعبوں کیلئے نظرثانی شدہ گیس کی قیمت ِ فروخت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو کہ یکم ستمبر سے نافذ العمل ہو گا۔ اوگرا کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق 0.5hm3تک گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 121 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ماہانہ، 1hm3 تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، 2hm3تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 553 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،3hm3 تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 738 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور4hm3 اور اس سے زائد گیس استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 1460 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت کا تعین کیا گیا ہے۔ بلنگ کے طریقہ کار پر بھی نظرثانی کی گئی ہے۔ سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر، ہسپتالوں، کلینکس، میٹرنٹی ہومز، سرکاری گیسٹ ہائوسز، مسلح افواج کے میس، لنگرز، یونیورسٹیوں، کالجوں، سکولوں، پرائیویٹ تعلیمی اداروں، یتیم خانوں، خیراتی اداروں اور ان کے ہوسٹلز، رہائشی کالونیوں سمیت بلک میٹرز کے ذریعے گیس حاصل کرنے والوں اور کیپٹو پاور وغیرہ کیلئے اوگرا نے 3900 روپے ماہانہ کی کم سے کم قیمت کے ساتھ 780 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا فلیٹ ریٹ مقرر کیا ہے۔ نجی شعبے میں کیفیز، بیکریوں، دودھ کی دکانوں، چائے خانے، کنٹینز، بابر بابر شاپس، لانڈریوں، ہوٹلز، سینما گھروں، کلبوں، تھیٹرز، پرائیویٹ دفاتر اور کارپوریٹ فرموں وغیرہ کیلئے 6415 روپے 10 پیسے ماہانہ کے کم از کم چارجز کے ساتھ 1280 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا فلیٹ ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔ تندوروں کی کیٹگری میں 1hm3 ماہانہ گیس استعمال کرنے والوں کیلئے 110 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،3hm3 تک گیس استعمال کرنے والوں کے لئے 220 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اور 3hmRکی گیس استعمال کرنے والوں کیلئے 700 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس قیمت مقرر کی گئی ہے اور اس کیٹگری کیلئے کم از کم چارجز 148 روپے 50 پیسے ماہانہ ہوں گے جبکہ برف خانوں کیلئے 6415 روپے ماہانہ کے کم از کم چارجز کے ساتھ 1054 روپے کا فی ایم ایم بی ٹی یو فلیٹ ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔ جنرل انڈسٹری کے شعبے میں صنعتی خام مال کی ویلیو ایڈیشن کرنے والے تمام صارفین کیلئے 1054 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا فلیٹ ریٹ مقرر کیا گیا ہے اور اس شعبے کے لیے کم از کم چارجز 35540 روپے ماہانہ ہوں گے۔ صنعتی شعبے (جنرل انڈسٹری) کے لیے 27616 روپے کے کم سے کم چارجز کے ساتھ 819 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کا فلیٹ ریٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ صنعتی شعبے (کیپٹو) کیلئے گیس کی قیمت 28729 روپے کے کم از کم چارجز کے ساتھ 852 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔ اسی طرح سی این کے ریجنI کے لیے گیس کی قیمت 1371 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے اور اس ریجن کیلئے کم از کم چارجز ماہانہ 46229 روپے ہوں گے جبکہ سی این جی کے شعبے کے ریجن II کے لئے گیس کی قیمت 45221 روپے کم از کم ماہانہ کے ساتھ 1350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔ سیمنٹ کے شعبے کیلئے 45588 روپے ماہانہ کے کم از کم چارجز کے ساتھ گیس کی قیمت 1277 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے فلیٹ ریٹ پر ہو گی۔ ایس این جی پی ایل میں کھاد فیکٹریوں میں استعمال ہونے والی گیس کی قیمت 302 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی جبکہ بجلی کی پیداوار کیلئے ایندھن کے طور پر استعمال ہونے والی گیس کی قیمت 1023 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی۔ بجلی کے شعبے میں واپڈا کے لئے گیس کی قیمت واپڈا، کے ای ایس سی کے بجلی گھروں اور دیگر بجلی کی یوٹیلٹی کمپنیوں کے لئے 28998 روپے کے ماہانہ چارجز کے ساتھ گیس کی قیمت کا فلیٹ ریٹ 857 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔ کیپٹو پاور پلانٹس کے لئے گیس کے کم از کم ماہانہ چارجز 36653 روپے کے ساتھ 1087 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے فلیٹ ریٹس پر مقرر کئے گئے ہیں۔








