اوگرا کی جانب سے جنوری 2026ء کیلئے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس کی قیمتوں کا تعین

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی جنوری 2026ء کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے کمی کی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2026ء سے ہوگا۔ جمعہ کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کی جنوری 2026ء کے لئے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کر کے کمی کی ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2026ء سے ہوگا۔

جمعہ کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (دسمبر 2025ء) کے مقابلے میں آر ایل این جی کی قیمت میں 4.68فیصد یا0.5537ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) صارفین کے لیے قیمتوں میں گزشتہ ماہ (دسمبر 2025ء) کے مقابلے میں0.5668 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو یا5.26فیصد کی کمی کی گئی ہے۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے جاری بیان کے مطابق آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی بین الاقوامی مارکیٹ میں درآمدی قیمتوں (ڈیلیوری ایکس شپ ) کی قیمت میں کمی کی وجہ سے کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایس این جی پی ایل صارفین کے لیے آر ایل این جی کی اوسط فروخت کی قیمت 11.2743ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو اور ایس ایس جی سی ایل صارفین کے لئے10.2099 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی ہے۔