او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں جموں و کشمیر کے تنازعہ پر حمایت کی توثیق پر شکریہ کا اظہار

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):حکومت پاکستان اور عوام نے نائیجر کے دارالحکومت نیا مے میں منعقدہ او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں جموں و کشمیر کے تنازعہ پر پختہ اور غیر متزلزل حمایت کی توثیق پر اس آئی سی اور تمام رکن ملکوں کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم بطور وزرا خارجہ کونسل کے افتتاحی سیشن میں …

اسلام آباد۔30نومبر (اے پی پی):حکومت پاکستان اور عوام نے نائیجر کے دارالحکومت نیا مے میں منعقدہ او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس میں جموں و کشمیر کے تنازعہ پر پختہ اور غیر متزلزل حمایت کی توثیق پر اس آئی سی اور تمام رکن ملکوں کا دلی شکریہ ادا کیا ہے۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم بطور وزرا خارجہ کونسل کے افتتاحی سیشن میں اپنے بیانات میں جموں و کشمیر کا تنازعہ اجاگر کرنے پر وزرا خارجہ کونسل کے نئے جیئرمین نائیجر ، سعودی عرب (14ویں اسلامی سربراہ کانفرنس کی چیئر مین) ، اور ترکی (ایشین گروپ ) کے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔پاکستان اعلامیہ میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق پرامن تصفیہ کے لئے جموں و کشمیر تنازعہ پر او آئی سی کے اصولی مؤقف کے واضح اعادہ پر بھی شکرگزار ہے۔ پاکستان نے سی ایف ایم اجلاس میں دیگر قراردادوں کو منظور کرنے کا بھی خیرمقدم کیا جن میں ہندوستان میں بابری مسجد کی شہادت ،اسلامی مقدس مقامات کے تحفظ اور او آئی سی سے باہر ریاستوں میں مسلم برادریوں اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور جنوبی ایشیاء میں علاقائی امن و سلامتی کی بحالی اور فروغ کے لئے قراردادیں شامل ہیں۔پاکستان نے جموں و کشمیر کے لئے او آئی سی کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کے دورہ پاکستان اور اے جے کے کی اس رپورٹ کا بھی خیرمقدم کیا ، جو سی ایف ایم کے اجلاس میں پیش کی گئی۔ او آئی سی نے اسلامی سربراہ کانفرنس،وزرا خارجہ کونسل اور تنظیم کے انسانی حقوق کے ادارہ ، آزاد مستقل ہیومن رائٹس کمیشن (آئی پی ایچ آر سی) کی سطح پر مسلہ کشمیر کے حل میں ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے۔پاکستان کی جانب سے پیش کردہ اسلامو فوبیا پر متفقہ قرار داد منظور کرنے پر بھی او آئی سی کا شکریہ ادا کیا ہے جس کے تحت پاکستان کی تجویز پر 15 مارچ کو "اسلامو فوبیا سے مقابلے کا عالمی دن” کے نام سے نامزد کیا گیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان 2021 میں 48 ویں سی ایف ایم اجلاس کی میزبانی کا منتظر ہے۔ سی ایف ایم کے ممکنہ چیئرمین کی حیثیت سے ، پاکستان امت مسلمہ میں اتحاد ، امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے او آئی سی کے تمام رکن ممالک کے ساتھ تعمیری رابطوں اور کم کے لئے تیار ہے۔