او آئی سی کا غیر جانبدار مستقل ہیومن رائٹس کمیشن کا وفد 27 سے 29 مارچ تک پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا تین روزہ دورہ کریگا

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) اسلامی ملکوں کی تنظیم(او آئی سی)کا غیر جانبدار مستقل ہیومن رائٹس کمیشن(آئی پی ایچ آر سی) کا وفد 27 سے 29 مارچ تک پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا تین روزہ دورہ کریگا۔8 ارکان پر مشتمل وفد کا تعلق او آئی سی کے آٹھ مختلف ممالک سے ہے۔ چیئر پرسن آئی پی ایچ آر سی وفد کی قیادت کرینگے۔ہفتہ کو دفتر …

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) اسلامی ملکوں کی تنظیم(او آئی سی)کا غیر جانبدار مستقل ہیومن رائٹس کمیشن(آئی پی ایچ آر سی) کا وفد 27 سے 29 مارچ تک پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا تین روزہ دورہ کریگا۔8 ارکان پر مشتمل وفد کا تعلق او آئی سی کے آٹھ مختلف ممالک سے ہے۔ چیئر پرسن آئی پی ایچ آر سی وفد کی قیادت کرینگے۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق وفد آذاد جموں و کشمیر اور وہاں بھارتی مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مہاجرین کے کیمپوں کا بھی دورہ کریگا۔اسکے علاوہ وفد وزیر اعظم محمد نواز شریف ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیر برائے کشمیر امور و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریگا۔

Leave a Reply