او آئی سی کلچرل فیسٹیول باکو کری ایٹو ویک 2025 کے تحت منعقدہ سرکاری پروگرام کے دوران عالمی وفود کے سربراہان کی شاندار گروپ فوٹو جاری

باکو۔8دسمبر (اے پی پی):او آئی سی کلچرل فیسٹیول باکو کری ایٹو ویک 2025 (Baku Creative Week 2025) کے تحت منعقدہ سرکاری پروگرام کے دوران عالمی وفود کے سربراہان کی شاندار گروپ فوٹو جاری کر دی گئی۔ یہ رنگا رنگ ثقافتی میلہ 5 سے 11 دسمبر تک باکو، آذربائیجان میں جاری ہے جس میں اسلامی دنیا کے مختلف ممالک اپنی ثقافت، ورثے اور تخلیقی صلاحیتوں کی نمائش کر رہے ہیں۔ وفاقی …

باکو۔8دسمبر (اے پی پی):او آئی سی کلچرل فیسٹیول باکو کری ایٹو ویک 2025 (Baku Creative Week 2025) کے تحت منعقدہ سرکاری پروگرام کے دوران عالمی وفود کے سربراہان کی شاندار گروپ فوٹو جاری کر دی گئی۔ یہ رنگا رنگ ثقافتی میلہ 5 سے 11 دسمبر تک باکو، آذربائیجان میں جاری ہے جس میں اسلامی دنیا کے مختلف ممالک اپنی ثقافت، ورثے اور تخلیقی صلاحیتوں کی نمائش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیریٹیج اینڈ کلچر محمد اورنگزیب خان کھچی نے فیسٹیول میں نہایت پروقار اور بھرپور انداز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ وفاقی وزیر نے پاکستان کی ثقافتی شناخت، فنون لطیفہ اور تخلیقی سرگرمیوں کو عالمی فورمز پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے مثبت اور روشن تشخص کو موثر انداز میں پیش کیا۔جاری کردہ گروپ فوٹو او آئی سی ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون، یکجہتی اور مضبوط باہمی روابط کی علامت ہے۔

پاکستان کی فعال اور نمایاں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا ملک علاقائی و عالمی ثقافتی سرگرمیوں میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے اور مستقبل میں بھی اس تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں