او آئی سی کی اسرائیل کی نئی یہودی بستیوں کی منظوری کی مذمت

مقبوضہ بیت المقدس۔27مارچ (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نےاسرائیل کی جانب سے القدس شہر سمیت مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں ایک ہزار سےزیادہ نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری کی مذمت کی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق او آئی سی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نوآبادیاتی آباد کاری کی پالیسی غیر قانونی ہے اور یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام …

مقبوضہ بیت المقدس۔27مارچ (اے پی پی):اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جنرل سیکرٹریٹ نےاسرائیل کی جانب سے القدس شہر سمیت مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں ایک ہزار سےزیادہ نئی یہودی بستیاں تعمیر کرنے کی منظوری کی مذمت کی ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق او آئی سی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نوآبادیاتی آباد کاری کی پالیسی غیر قانونی ہے اور یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مسلم ممالک کے اتحاد نے اسرائیلی کنیسٹ کی جانب سے علیحدگی کے قانون کو منسوخ کرنے اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں نوآبادیاتی آبادکاری کی سرگرمیوں کو جائز قرار دینے کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ بین الاقوامی قراردادوں کو نافذ کرنے میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھائے اور قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ فلسطینی عوام، ان کی سرزمین اور ان کے مقدسات کے خلاف حملوں اور مسلسل خلاف ورزیوں کو روکے۔