سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کا خیر مقدم کیا۔
سعودی ولی عہد اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کا خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔15ستمبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کا خیر مقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔








