کولمبیا اور چلی کے درمیان نومبر میں دو دوستانہ فٹبال میچز کا شیڈول طے پا گیا

کولمبین فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ کولمبیا اور چلی کے درمیان نومبر میں دو دوستانہ فٹبال میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

بوگوٹا ۔15ستمبر (اے پی پی):کولمبین فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ کولمبیا اور چلی کے درمیان نومبر میں دو دوستانہ فٹبال میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

شنہوا کے مطابق سیریز کا پہلا میچ 13 نومبر کو کالی میں منعقد ہوگا جس سے حاصل ہونے والی آمدنی اگست میں آنے والے 7.4 شدت کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کے کاموں کے لیے وقف کی جائے گی۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں چار دن بعد چلی کے دارالحکومت سانٹیاگو میں دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی۔ کولمبیا اس وقت فیفا کی عالمی رینکنگ میں 11ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ چلی کی عالمی رینکنگ 49ویں ہے۔