سعودی عرب نومبر میں انٹرنیشنل میری ٹائم فورم کی میزبانی کرے گا

سعودی رائل نیول فورسز 23 سے 25 نومبر تک ریاض میں سعودی انٹرنیشنل میری ٹائم فورم کا انعقاد کرے گی۔

ریاض ۔15ستمبر (اے پی پی):سعودی رائل نیول فورسز 23 سے 25 نومبر تک ریاض میں سعودی انٹرنیشنل میری ٹائم فورم کا انعقاد کرے گی۔

ایس پی اے کے مطابق وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی زیر سرپرستی یہ فورم اہم نیول کمانڈروں، پالیسی میکرز، ماہرین، انڈسٹری اور ٹیکنالوجی سیکٹر کے ماہرین کو اکھٹا کرے گا۔فورم اپنے خصوصی سیشنز اور سرگرمیوں کے ذریعے اہم ایشوز پر توجہ مرکوز کرے گا جن میں بین الاقوامی سٹریٹیجک ماحول میں تبدیلیاں، میری ٹائم سپلانی چین کے تفحظ پر اس کا اثر اور توانائی کی سپلائی چینز کو درپیش خطرات شامل ہیں۔

سمندری تہہ کی سیکورٹی اور انفرا سٹرکچر کے تحفظ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ میری ٹائم ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سکیورٹی چیلنجز پر بھی بات ہوگی۔ میری ٹائم سسٹم کے تحفظ اور کارکردگی بہتر بنانے والے حل و ٹیکنالوجیز کو بھی تلاش کیا جائے گا۔یہ فورم میری ٹائم سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے مصنوعی ذہانت اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے کردار کو بھی اجاگر کرے گا۔