او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے آٹھ رکنی وفد کا آزاد جموں کشمیر کا دورہ جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے الگ الگ ملاقاتیں،وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں پر بیجا تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) اسلامی تعاون کی …
او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے آٹھ رکنی وفد کا آزاد جموں کشمیر کا دورہ جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے الگ الگ ملاقاتیں

مزید خبریں
او آئی سی کے انسانی حقوق کمیشن کے آٹھ رکنی وفد کا آزاد جموں کشمیر کا دورہ جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے الگ الگ ملاقاتیں،وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بے گناہ کشمیریوں پر بیجا تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی)کے انسانی حقوق کمیشن کے آٹھ رکنی وفد نے آزاد جموں کشمیر کا دورہ کیا۔وفد نے آزاد جموں و کشمیر کے صدر مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بیگناہ کشمیریوں پر بیجا تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انسانی حقوق کمیشن وفد کے دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے پانچ نہتے اور بیگناہ کشمیریوں کو شہید کردیا۔وفد نے بھارتی کے اس اقدام کا بھی نوٹس لیا۔وفد نے مہاجر کیمپوں کے بھی دورے کئے اور وہاں بھارتی فورسز کے مظالم سے بچ نکلنے والے کشمیر ی مہاجرین سے گھل مل گئے۔ترجمان کے مطابق وفد نے حریت قیادت سے بھی بات چیت کی جنہوں نے انہیں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔وفد کو آگاہ کیا گیا کہ بھارتی قابض فورسز لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے بھی روک رہی ہیں اور بچوں کو سکول جانے کی اجازت بھی نہیں۔








