او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا لاہور میں خود کش حملے کی شدید مذمت ، جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار

اسلام آباد(اے پی پی)او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے لاہور میں خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو جاری ایک بیان میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف نے پیر کو لاہور میں دہشت گرد حملے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حملے میں شہداءکے لواحقین اور حکومت اور …

اسلام آباد(اے پی پی)او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے لاہور میں خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔بدھ کو جاری ایک بیان میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف نے پیر کو لاہور میں دہشت گرد حملے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حملے میں شہداءکے لواحقین اور حکومت اور پاکستانی عوام کیساتھ دلی تعزیت کی ہے۔انہوں نے حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش ظاہر کی ہے۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے ہر قسم کی دہت گردی اور شدت پسندی کیخلاف اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متعلقہ پاکستانی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس گھناونی کارروائی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔

Leave a Reply