اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزارت پٹرولیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئل اینڈ گیس لمیٹڈ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) آئندہ ماہ شیل گیس کی تلاش کا آزمائشی منصوبہ شروع کرے گی۔ یو ایس ایڈ کے سروے کے مطابق پاکستان میں شیل آئل / گیس کے ذخائر کی کافی حد تک موجودگی کا امکان ہے۔ شیل گیس کی دریافت کے حوالے سے قیاس آرائیوں …
او جی ڈی سی ایل آئندہ ماہ شیل گیس کی تلاش کا آزمائشی منصوبہ شروع کرے گی، ترجمان وزارت پٹرولیم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزارت پٹرولیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئل اینڈ گیس لمیٹڈ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) آئندہ ماہ شیل گیس کی تلاش کا آزمائشی منصوبہ شروع کرے گی۔ یو ایس ایڈ کے سروے کے مطابق پاکستان میں شیل آئل / گیس کے ذخائر کی کافی حد تک موجودگی کا امکان ہے۔ شیل گیس کی دریافت کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جاناچاہیے۔ پیر کو ترجمان نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کے اجلاس میں "ملک میں شیل آئل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کے حوالے سے میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم ڈویژن کی ہدایت پر آئل و گیس ڈویلپمنٹ کمپنی ملک میں وسیع پیمانے پرشیل گیس کی تلاش کی کاروائی شروع کرے گی اور کمپنی آئندہ ماہ پہلا شیل پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ کمپنی پہلے بھی آزمائشی بنیاد پرکننر اور پساکی فیلڈز میں اس حوالے سے کام کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں مزید کوئی قیاس آرائی غلط ہے اور اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔ ترجمان نے کہا کہ 2015ءکے یو ایس ایڈ سروے کے مطابق پاکستان شیل آئل / گیس کے ذخائر کی کافی حد تک موجودگی کا امکان ہے تاہم ان وسائل کو ذخائر میں تبدیل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ پٹرولیم ڈویژن شیل گیس ذخائر کی ابتدائی سروے اور تکینکی مطالعے کے بعد ہی شیل پائلٹ پروجیکٹ کے نتائج کو عوام کے سامنے رکھ سکے گا- اس ضمن میں متعلقہ اپ ڈیٹس میڈیا کے سا تھ شیئر کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر گزارش کی جاتی ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔








