لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):چیئرمین بورڈ آف انڈسٹریل کولیبوریشن برائے فروغِ فیشن برآمدات میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ اسٹریٹجک بین الاقوامی تعاون، بالخصوص اٹلی کے ساتھ شراکت داری، پاکستان کی فیشن برآمدات کو فروغ دینے اور ملک کو عالمی فیشن انڈسٹری میں ایک مضبوط حیثیت دلانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ …
اٹلی کے ساتھ تعاون و شراکت داری سے پاکستانی فیشن برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا،میاں کاشف

مزید خبریں
لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):چیئرمین بورڈ آف انڈسٹریل کولیبوریشن برائے فروغِ فیشن برآمدات میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ اسٹریٹجک بین الاقوامی تعاون، بالخصوص اٹلی کے ساتھ شراکت داری، پاکستان کی فیشن برآمدات کو فروغ دینے اور ملک کو عالمی فیشن انڈسٹری میں ایک مضبوط حیثیت دلانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس فیشن اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، جس کی بنیاد مضبوط کاٹن سیکٹر، ہنرمند افرادی قوت اور بھرپور ثقافتی ورثہ ہے تاہم عالمی سطح پر برانڈنگ اور جدت کی کمی ایک بڑا چیلنج ہے۔
میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن ایک نمایاں فیشن تعلیمی ادارہ اور چارٹرڈ یونیورسٹی ہے جو اس خلا کو پر کرنے میں کلیدی کردار ادا اور مقامی ٹیلنٹ کو بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ عالمی تجارتی منڈی میں پاکستان کی فیشن برآمدات کے فروغ کے لیے بالخصوص اٹلی کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو فعال طور پر آگے بڑھائے گا۔اجلاس میں وائس چانسلر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن حنا طیبہ خلیل اور دیگر بورڈ ممبران نے بھی شرکت کی۔








