اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ 2020ء میں حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے مختلف منصوبوں کا آغاز کررہی ہے، اپوزیشن اپنی کرپٹ قیادت کو بچانے کے لئے شور شرابہ کر رہی ہے' انہوں نے ایک سال میں اسمبلی کو نہیں چلنے دیا' آرمی ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت تھی' وفاقی کابینہ نے ترمیم …
اپوزیشن اپنی کرپٹ قیادت کو بچانے کے لئے شور شرابہ کر رہی ہے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ 2020ء میں حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے مختلف منصوبوں کا آغاز کررہی ہے، اپوزیشن اپنی کرپٹ قیادت کو بچانے کے لئے شور شرابہ کر رہی ہے’ انہوں نے ایک سال میں اسمبلی کو نہیں چلنے دیا’ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت تھی’ وفاقی کابینہ نے ترمیم کو منظور کرلیا ہے’ ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ سال 2019ء عوام کے لئے بلاشبہ مشکل گزرا لیکن رواں سال عوام کی بہتری اور ریلیف کا سال ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت رواں سال مختلف منصوبوں کا آغاز کرنے جارہی ہے جن میں ہائوسنگ کے شعبہ پر کام شروع کیا جارہا ہے۔ اسی طرح احساس پروگرام کے تحت یوتھ کے لئے پروگرام شروع کردیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت چھ ارب روپے کے پیکج سے غریب لوگوں کو سبسڈی کے تحت اشیاء خوردونوش دی جائیں گی۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کو اتفاق رائے سے منظور کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس حوالے سے فیصلے میں آرمی ایکٹ میں ترمیم کا کہا تھا اس ایکٹ کو آج قومی اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی چاہتی ہے کہ اپوزیشن نیب قوانین سمیت دیگر قوانین میں ترمیم کے حوالے سے حکومت کا ساتھ دے، نیب کے قوانین میں ترمیم پرائیویٹ شعبے اور بیورو کریسی کے لئے اچھی ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ان لوگوں کا دفاع چاہتی ہے جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے۔ ان لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ یہ اپنی کرپٹ قیادت کو بچانے کے لئے شور شرابہ کر رہی ہے۔ انہوں نے ایک سال کے دوران اسمبلی کے اجلاس کو نہیں چلنے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2020ء عوام کے لئے تبدیلی کا سال ثابت ہوگا۔ اس سال میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔








