لاہور۔25اکتوبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں دسمبرجنوری میں حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنا چھو ڑ دیں، بلاول بھٹو اور مریم نواز میرے لئے بھی بچے ہیں، بلاول بھٹو ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ کوئٹہ کے جلسے میں کیوں شریک نہیں ہوئے ‘اپوزیشن مہنگائی ‘ گورننس جیسے مسائل کے حل اوراحتساب کی شفافیت بارے بات کر ناچا ہتی ہے توان سے …
اپوزیشن جماعتیں دسمبرجنوری میں حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنا چھو ڑ دیں ،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا پریس کانفر نس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔25اکتوبر (اے پی پی):گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں دسمبرجنوری میں حکومت کے خاتمے کا خواب دیکھنا چھو ڑ دیں، بلاول بھٹو اور مریم نواز میرے لئے بھی بچے ہیں، بلاول بھٹو ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ کوئٹہ کے جلسے میں کیوں شریک نہیں ہوئے ‘اپوزیشن مہنگائی ‘ گورننس جیسے مسائل کے حل اوراحتساب کی شفافیت بارے بات کر ناچا ہتی ہے توان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں ‘صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 27اکتوبر کو گور نر ہاوس میں کورونا ہیروز وال اور قر آن گارڈن کا افتتا ح کریں گے ہم نے کورونا بحران کے دوران فلاحی تنظیموں کیساتھ ملکر10ارب روپے کی چیئر ٹی کی ہے ۔وہ اتوار کے روز یہاںگور نر ہاﺅس لاہور میں کورونا ہیروز وال اور قر آن گارڈن کے حوالے سے پری کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر چیئر مین ٹیوٹا علی سلمان ‘بزنس کمیونٹی سے سعداشرف‘ پولیٹیکل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب میاں کاشف اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ گو ر نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا ہیروز وال پروزیر اعظم عمران خان ‘آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزی اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت کورونا کیخلاف فر نٹ لائن پر کام کر نیوالے ڈاکٹرز‘دفاعی اداروں ‘پولیس سمیت تمام اداروں اور شخصیات کے نام درج ہی اور شہید ہونیوالے ڈاکٹرز اور دےگر افراد کو بھی خراج عقید ت پیش کررہے ہیں ،کورونا ہیروز وال اور قر آن گارڈن کی افتتاحی تقریب میں دیگر صوبوں کے گور نر ز اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شریک ہوں گے ۔صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے گور نر پنجاب نے کہا کہ حکومت کیلئے اس وقت اپوزیشن نہیں مہنگائی ‘کر پشن اور گورننس کے معاملات چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کیلئے ملک کو یکجہتی کی ضرورت ہے لیکن اپوزیشن انتشار اور فساد پیدا کر نے کی کوشش کر رہی ہے اور پاکستان ایسے حالات کاکسی صورت متحمل نہیں ہوسکتا ۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن قومی ایشوزپربات کر نے کو تیار نہیں وہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت کو2سال ہوچکے ہیں اس لئے یہ گھر جائے مگر جب (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر چکی ہیں تو تحریک انصاف کی حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے کہ وہ بھی اپنی آئینی مدت پوری کر ے، انشاءاللہ حکومت مدت پوری کریگی ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان نے مریم نواز اور بلاول بھٹو کو بچے کہا ہے تواس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ کوئی طنز نہیں کر رہے ہیں میرے لئے بھی یہ بچے ہی ہیں ،ہم کورونا کے باوجود اپوزیشن کو جلسے نہ کر نے کا نہیں کہہ رہے ہیں کیونکہ اگر ہم انکو ایسا کہیں گے تو اپوزیشن سمجھے گی کہ ہم انکے جلسوں سے خوفزدہ ہیں مگر ان کو خود ہی چاہئے کہ وہ کورونا وبا کو مد نظر ضرور رکھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو مہنگائی سے نجات دلانے کیساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی مضبوط بنائے گی ۔








