اپوزیشن کی اے پی سی اصل میں ” آل پارٹیز مال بچاﺅ کانفرنس “ہوگی ، گور نر پنجاب

لاہور۔8 جون(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ا پوزیشن کی اے پی سی اصل میں ' ' آل پارٹیز مال بچاﺅ کانفر نس '' ہوگی‘ آج حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں‘ ملک کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے‘ حکومت احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر گامزن ہے ،ملک کو …

لاہور۔8 جون(اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ا پوزیشن کی اے پی سی اصل میں ‘ ‘ آل پارٹیز مال بچاﺅ کانفر نس ” ہوگی‘ آج حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں‘ ملک کو معاشی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار کر نیوالوں کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے‘ حکومت احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر گامزن ہے ،ملک کو کر پشن ‘ظلم وناانصافی جیسے جرائم سے پاک کر یں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی بھارت کو مذاکرات کی پیشکش خطے میں امن کا پیغام ہے، بھارت کو بھی چاہیے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آجائے اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے کیونکہ اسکے سواکوئی اور راستہ نہیں۔ وزیر اعلی شکایت سیل کے وائس چیئر مین ناصر سلمان،وائس چیئر مین اوورسیز کمیشن چوہدری وسیم رامے،تحر یک انصاف کے رکن اویس یونس سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ایک سیاسی جماعت یا فرد کا نہیںبلکہ سب کا پاکستان ہے اور سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس ملک کو مضبوط بنانے اور استحکام پاکستان کیلئے اپنا کردار اد ا کریں۔ مگرجب اپوزیشن جماعتوں سے نیب یا کوئی اور ادارہ کر پشن کے متعلق پوچھے تو یہ اپنی بے گناہی ثابت کر نے کی بجائے حکومت کو احتجاج کی دھمکیاں دینا شروع کردیتے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply