لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی،عوام موجودہ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑےہیں۔ پیر کوجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے جلسے میں تمام کرپٹ جماعتیں ملکر بھی عوام کو اکٹھا نہ کرسکیں، اتنے لوگ تو معمول میں جی ٹی روڈ پر سفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ اپوزیشن لوٹ مار …
اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی،مومنہ وحید

مزید خبریں
لاہور۔26اکتوبر (اے پی پی):چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست ختم ہوچکی،عوام موجودہ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑےہیں۔ پیر کوجاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے جلسے میں تمام کرپٹ جماعتیں ملکر بھی عوام کو اکٹھا نہ کرسکیں، اتنے لوگ تو معمول میں جی ٹی روڈ پر سفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ اپوزیشن لوٹ مار پر قوم سے معافی مانگے، این آر او کیلئے اپوزیشن کی ڈرامہ بازی آشکار ہوچکی ہے، اپوزیشن کا شو بری طرح فلاپ ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی مثبت پالیسیوں نے پاکستان کو ترقی کی طرف گامزن کیا ہے اور عوام انکے ساتھ ہیں۔








