اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) ہوا بازی کے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) ملک کے تمام ہوائی اڈوں کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ ہفتہ کو اے ایس ایف افسروں اور جوانوںکے یوم شہدا کی مناسبت سے اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن اے ایس ایف کیلئے ایک اہم ترین دن …
ایئرپورٹ سیکورٹی فورس ملک کے تمام ہوائی اڈوں کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہے‘ وفاقی وزیر غلام سرور خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جون (اے پی پی) ہوا بازی کے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) ملک کے تمام ہوائی اڈوں کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ ہفتہ کو اے ایس ایف افسروں اور جوانوںکے یوم شہدا کی مناسبت سے اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن اے ایس ایف کیلئے ایک اہم ترین دن ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اے ایس ایف ملک کا ایک انتہائی قابل اعتماد ادارہ ہے۔ آج کے دن 8 جون 2014 ءکو اے ایس ایف کے گیارہ افسروں اور جوانوں نے کراچی ایئرپورٹ کے تحفظ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔








